Jul 15, 2022 04:00 pm
views : 261
Location : domestic place
Lahore- If by-elections are rigged, the biggest loss will be to the establishment, says Sheikh Rashid
لاہور، ضمنی انتخاب میں دھاندلی ہوئی تو سب سے زیادہ نقصان اسٹیبلشمنٹ کا ہوگا،شیخ رشید کہتے ہیں اگست کی پندرہ سے تیس تاریخ کے درمیان اہم فیصلے ہوں گے، ہمت ہے تو عمران خان کو پکڑیں وہ لاہور آرہا ہے
عوامی مسلم لیگ کے رہنما شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ پنجاب کے ضمنی انتخاب میں دھاندلی سے سب سے زیادہ نقصان اسٹیبلشمنٹ کا ہوگا۔ اسٹیبلشمنٹ اوراداروں سے درخواست ہے کہ ضمنی الیکشن شفاف ہونے دیا جائے۔
ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو میں سابق وفاقی وزیر داخلہ کا مزید کہنا تھا کہ پولیس کی پاکستان میں کوئی اوقات نہیں ہے۔ رینجرز 25 تاریخ کو نہ نکلتی تو پولیس نے ہتھیار پھینک دئیے تھے۔ میں پونے چار بجے لانگ مارچ میں شرکت کے لئے پہنچ گیا تھا۔ بورڈ کی جانب سے مجھے دی گئی سیکورٹی واپس لے لی گئی۔
شیخ رشید نے مزید کہا کہ پیٹرول میں کم کئے گئے تھوڑے سے پیسے جوتی پر وار کر پھینک دئیے گئے۔ نواز شریف کی علیحدہ رائے ہے، آصف زرداری اور شہباز شریف کی علیحدہ رائے ہے۔عمران خان کا بیانیہ چوروں اور لٹیروں کے خلاف ہے۔اگر ہمت ہے تو عمران خان کو پکڑیں وہ لاہور آ رہا ہے۔
اس سے قبل لاہور ہائی کورٹ میں محکمہ اینٹی کرپشن میں شیخ رشید کی طلبی کے خلاف دائر درخواست کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے اینٹی کرپشن کو شیخ رشید ہراساں کرنے سے روکتے ہوئے 27 جولائی کو اینٹی کرپشن سمیت دیگر فریقین سے جواب طلب کرلیا۔