Jul 15, 2022 04:10 pm
views : 255
Location : domestic place
Islamabad- Pakistan reports 779 coronavirus cases, 2 deaths in 24 hours
اسلام
آباد، مہلک وائرس کورونا مزید دو جانیں نگل گیا، چوبیس گھنٹوں کے دوران
سات سو اناسی نئے کیسز رپورٹ،پاکستان میں کورونامثبت کیسزکی شرح تین
اعشاریہ پانچ تین فیصدرہی
کورونا وائرس نے مزید دو افراد کی جان لے لی، مزید سات سو اناسی افراد وبا کا شکار ہو گئے۔
این
آئی ایچ کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران 22 ہزار 99 کوروناٹیسٹ کیےگئے
جن میں سے 779افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہےجبکہ ملک میں کورونامثبت
کیسزکی شرح 3.53 فیصدرہی۔این آئی ایچ کی جانب سے کہا گیاہے کہ ملک میں 24
گھنٹےکےدوران کوروناسےمزید 2 اموات ہوئیں۔
یاد رہے کہ گذشتہ روز کے
اعدادوشمار کے مطابق مہلک وائرس سے 2 مریض جاں بحق ہوئے تھے اور 390 افراد
وبا میں مبتلا ہوئے جبکہ کورونا کیسز میں مبتلا ہونے والوں کی تعداد تقریبا
دگنا ہے جو قابل تشویش ہے۔