جیکب آباد، مسیح برادری کی جانب سے کرسمس کی رنگارنگ تقریب کا انعقاد
جیکب آباد میں بھی کرسمس کی تقریب ریلوے کرسنچ کالونی چرچ میں منعقد کی گئی
جس میں ہندو مسلم سکھ ایسائیوں کے مردو خواتین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
جیکب آباد میں مسیح برادری کی جانب سے کرسمس کی رنگارنگ تقریب ریلوے کرسنچ
کالونی چرچ میں منعقد کی گئی جس میں ہندو مسلم سکھ ایسائیوں کے مردو خواتین
نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور تقریب کو چار چاند لگانے کیلئے ننھے بچوں نے
ٹیبلوز پیش کیئے۔
کرسمس کے موقع پر مسیحی برادری کے خوشی کے تہوار پر رکن قومی اسمبلی میر اعجاز جاکھرانی خصوصی شرکت کی اور کرسمس کا کیک کاٹا ۔
اس موقع پر تقریب میں شرکت کرنے والوں نے بتایا کہ کرسمس خوشی کا تہوار ہے
جس کو تمام مذاہب کے لوگ شامل ہوکر منا رہیں ہیں جبکہ مسیحی برادری کی جانب
سے کرسمس کی تقریب میں جس طرح خوشی کا اظہار کیا جارہا ہے وہیں ملکی سا
لمیت کیلئے خوصی عائیں کی جارہی ہیں۔