حیدرآباد، ملک بھر کی طرح حیدرآباد میں بھی مسیحی برادری کرسمس کے تہوار کو جوش و جذبے کے ساتھ منارہی ہے
ملک بھر کی طرح حیدرآباد میں بھی مسیحی برادری کرسمس کے تہوار کو جوش و
جذبے کے ساتھ منارہی ہے جبکہ گھروں میں کرسمس کے کیک کاٹے جارہے ہیں اور
مختلف اقسام کے پکوان بھی تیار کئے گئے ۔
کرسمس کے موقع پر حیدرآباد کے مختلف مقامات سول لائن سینٹ تھامس چرچ ، تلک
چاڑی سینٹ فلپس چرچ اور دیگر مقامات پر کرسمس کے حوالے سے تقریبات منعقد کی
گئیں جبکہ مذہبی عقیدت سے عبادت کی گئیں اور خوشیوں بھرے تہوار پر مسیحی
برادری نے ایک دوسرے سے مل کر مبارکباد پیش کی۔
کرسمس کے موقع پر گرجاگھروں میں دعائیہ تقریب منعقد ہوئیں اور ملک کی
سلامتی و خو شحالی کیلئے خصوصی طور پر دعائیں کی گئیں ۔کرسمس کے حوالے سے
گھروں میں کرسمس ٹری کو بھی سجایا گیا جبکہ کرسمس کے کیک کاٹے گئے اور
مختلف اقسام کے پکوان بھی تیار کئے گئے ۔