Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Dec 25, 2016 10:17 pm views : 1019

Location : CM House

Lahore- CM Punjab meets regarding Kot Lakhpat Incident
  • Urdu

لاہور،وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف سے بوستان کالونی، کوٹ لکھپت کے رہائشی 18سالہ مقتول ثاقب علی کے والدین کی ملاقات

لا ہو ر میں وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف سے بوستان کالونی، کوٹ لکھپت کے رہائشی 18سالہ مقتول ثاقب علی کے والدین نے ملاقات کی۔ملاقات کے دوران وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شر یف نے نوجوان بیٹے کے قتل پر غمزدہ خاندان سے دکھ اورافسوس کا اظہار کیا۔
اس مو قع پر وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شر یف کا کہناتھا کہ میں آپ کا جگر گوشہ تو واپس نہیں لاسکتالیکن میرا وعدہ ہے کہ آپ کو انصاف ضرور دلاؤں گا۔آپ کو نہ صرف انصاف ملے گابلکہ انصاف ہوتا ہوا بھی نظر آئے گا۔قتل کیس کی تحقیقات چار روز کے اندر مکمل کر کے اصل ملزم گرفتارکیے جائیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شر یف نے تفتیش کے دوران مقتول کے والدین سے رابطہ نہ رکھنے پر متعلقہ انویسٹی گیشن افسران کے رویے پر سخت برہمی کا اظہار کیا۔
وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شر یف کا کہناتھا کہ یہ غریب لوگ ہیں اور ان کی کوئی سفارش ہے نہ ان کے پاس پیسہ ہے۔جن کا بیٹادنیا سے چلا جائے،اس کے دکھ کا اندازہ صرف وہی ماں باپ کرسکتے ہیں۔متعلقہ انویسٹی گیشن افسران کا رویہ انصاف کے تقاضوں کیخلاف رہا ہے۔اگر کسی بڑے کا بیٹا ہوتا توانویسٹی گیشن افسران کارویہ کسی صورت یہ نہ ہوتا۔
وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شر یف کا کہناتھا کہ یہاں غریب کا بیٹا قتل ہوا اورمتعلقہ انویسٹی گیشن افسران نے متاثرہ خاندان سے رابطہ کرناگوارا نہ کیا۔انویسٹی گیشن افسران نے انصاف کے تقاضے پورے نہیں کیے۔کیس کی تفتیش کرنیوالے انویسٹی گیشن افسر کی جانب سے مقتول کے والدین سے رابطہ نہ کرنا افسوسناک امر ہے۔یہ کہاں کا انصاف ہے ؟
وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شر یف نے متعلقہ انویسٹی گیشن انسپکٹراور سب انسپکٹر کو معطل اوراے ایس پی انویسٹی گیشن کواوایس ڈی بنانے کا حکم دیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شر یف نے ہد ایت کی کہ دونوں انویسٹی گیشن افسروں کیخلاف محکمانہ کارروائی بھی عمل میں لائی جائے۔
وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شر یف نے مقتول ثاقب کے والدین کو 10لاکھ روپے کی مالی امداد کا چیک بھی دیا۔
واضح رہے کہ بوستان کالونی کوٹ لکھپت کے 18سالہ ثاقب علی کو قتل کرکے لاش گندا نالہ گرین ٹاؤن میں پھینک دی گئی۔مقتول کے والد محمد نذیر سبزی فروخت کرتے ہیں جبکہ والدہ وزیراں بی بی گھریلوخاتو ن ہیں۔
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب،سیکرٹری داخلہ،سیکرٹری پراسکیوشن،ڈی جی پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی،سی سی پی او لاہوراورمتعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔

Recent News

Pakistan stability measures
1:14
Pakistan stability measures
Mar 16, 2026 05:00 pm
Pakistan Stock Falls Over 4,300 Points 1:01
Pakistan Stock Falls Over 4,300 Points
Mar 16, 2026 04:45 pm
Dubai Airport Temporarily Shut After Drone Incident Disrupts Flights 1:02
Dubai Airport Temporarily Shut After Drone Incident Disrupts Flights
Mar 16, 2026 03:00 pm
Security Forces Kill 5 Militants 1:02
Security Forces Kill 5 Militants
Mar 16, 2026 02:00 pm
Pakistan Express Train Derails Near Mehrabpur, Railway Traffic Disrupted 1:05
Pakistan Express Train Derails Near Mehrabpur, Railway Traffic Disrupted
Mar 16, 2026 01:00 pm
Rain and Snowfall Increase Cold Weather in KPK 1:15
Rain and Snowfall Increase Cold Weather in KPK
Mar 16, 2026 12:00 pm
Trump Warns NATO’s Future 1:19
Trump Warns NATO’s Future
Mar 16, 2026 11:00 am
Trump Signals Possible End to War with Iran, Says “Conflict Will End Soon” 1:01
Trump Signals Possible End to War with Iran, Says “Conflict Will End Soon”
Mar 14, 2026 05:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved