پشاور،خیبر پختونخوا حکومت کا کچرا اٹھانے والے بچوں کو اعلیٰ رہائش اور تعلیم مہیا کرنے کے منصوبے کا آغاز
خیبر پختونخوا حکومت کا کچرا اٹھانے والے بچوں کو اعلیٰ رہائش اور تعلیم
مہیا کرنیکے منصوبے کی تحت زمونگ کو ر کے ڈیڑھ سو کے قریب یتیم اور160 مفلس
بچوں کو جدید تعلیم دی جا ری ہے جبکہ مزید ایک ہزار بچوں کو داخل کرایا
جائے گا۔
صوبائی حکومت نے کچرے کے ڈھیر سے بچوں کو اٹھا نے کا بیڑا اٹھا 160تو اس
منصوبے کو پایہ تکمیل تک بھی پہنچایا،جیسے ایک خواب سمجھا جاتا تھا خیبر
پختونخوا حکومت نے انیس نومبر 2015 کو اسے پور ا کر دکھایا،صاف ستھرے ماحول
میں زیر تعلیم یہ وہ بچے ہیں جو 160لاوارث یاغربت کے باعث کچرے کے ڈھیر پر
رزق تلاش کرتے تھے،صوبائی حکومت نے منصوبہ تیار کیااور گندگی کے ڈھیر سے
بچوں کو زمونگ کو میں داخل کردیا۔
زمونگ کو ر میں160 بچوں کو نہ صرف تربیت یافتہ اساتذہ پر مشتمل ا سٹاف
تعلیم دے رہا ہے بلکہ160 طعام کے ساتھ مکمل رہائش بھی دی جاتی ہے۔
صوبائی حکومت کے مطابق چارسدہ روڈ پرواقع زمونگ کورمیں چائلڈ لیبر کے خاتمے
کے منصوبے کا آغاز ہوگیا ہے جبکہ صوبے کے دیگر اضلاع سے بھی چائلڈ لیبر کے
خاتمے اور بچوں کو جدید تعلیم مہیاء کرنے کے لئے 160ایسے مزید منصوبوں کا
بھی آغاز کیا جائے گا۔