Apr 11, 2017 04:47 pm
views : 714
Location : Interior Minister Office
Quetta- Interior Minister Sarfaraz Bughti Exclusive Interview
کوئٹہ،کلبھوشن یادیو کی سزائے موت کا فیصلہ قابل تحسین ہے سرفراز بگٹی
وزیر داخلہ بلوچستان سرفراز بگٹی کا کہنا ہے کہ بھارتی جاسوس کل بھوشن یادیو کی سزائے موت کا فیصلہ قابل تحسین ہے۔
ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے سرفراز بگٹی کا کہنا تھا
کہ کلبھوشن یادیو بلوچستان میں معصوم لوگوں کے قتل میں ملوث رہا ہے،اسکا
مشن ملک کو توڑنا تھا جبکہ وہ ملک بھر میں دہشت گردی کی کارروائیوں میں بھی
ملوث رہا ہے۔
زیر داخلہ بلوچستان کا کہنا تھا کہ کلبھوشن کی پھانسی کا فیصلہ خوش آئند
بات ہے، فئصلے سے دنیا بھر میں یہ پیغام جائے گا کہ پاکستان یا بلوچستان کی
طرف میلی نظرسے دیکھنے والے کی خیر نہیں ہے۔
افغان بارڈر کے حوالے سے سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ محدود وسائل میں رہ کر
سرحدی علاقوں میں کام کر رہے ہیں تاہم زمینی حقائق کو نظر انداز نہیں کیا
جا سکتا۔
سرفراز بگٹی کا مزید کہنا تھا کہ پاک افغان بارڈر پر بغیر سفری دستاویزات
کے بغیرنقل و حرکت کی اجازت نہیں دے سکتے،اگر بارڈر مینجمنٹ کو بہتر کر لیا
جائے توبلوچستان کے نناوے فیصد حالات بہتر ہو جائیں گے۔