کراچی، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ریکارڈ تیزی کا رجحان غالب رہا، انڈیکس میں 307 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کےدوسرے روزمنگل کو مارکیٹ میں
غیر معمولی تیزی کا رجحان غالب رہا۔ پی ایس ایکس ہنڈریڈ انڈیکس 307پوائنٹس
کے غیر معمولی اضافے کے بعد 48250 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔مارکیٹ کا
آغاز مثبت زون میں ہوا۔
آج صبح سے اب تک مجموعی طور پر 377کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ کا کاروبار ہوا
جن میں سے 220 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ، 137 کمپنیوں کے حصص کے
بھاؤ میں کمی جبکہ20کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام دیکھا گیا۔
مارکیٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔