پشاور ،افغان مہاجرین کی واپسی کا عمل بہترین انداز میں جاری ہے،رواں سال لاکھوں افغان مہاجرین واپس جائیں گے،افغان سفیر
افغان سفیر عمر زخیلوال کا کہنا ہے کہ کل بھوشن کا معاملہ پاکستان اور
ہندوستان کا ہے اس پر کوئی رائے قائم نہیں کر سکتاڈیوریڈ لائن کا مسئلہ بات
چیت کے ذریعے حل کرنا چاہتے ہیں۔
پبی میں افغان مہاجرین رجسٹریشن مہم کے دوران صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے
افغان سفیر عمر زخیلوال کا کہنا تھا کہ پشاور سے افغان مہاجرین کی واپسی کا
عمل اچھے انداز میں جاری ہے ،گزشتہ سال تین لاکھ 80ہزار افغان مہاجرین وطن
واپس گئے جبکہ رواں سال بھی لاکھوں مہاجرین افغانستان واپس جائیں گے۔
افغان سفیر کا مزید کہنا تھا کہ پاک افغان بارڈر پر باڑ لگانے حق میں نہیں ہوں صرف دیوار کھڑی کرنے سے دہشتگردی ختم نہیں ہو سکتی۔