Apr 11, 2017 06:29 pm
views : 624
Location : President House
Islamabad- President Mamnoon Hussain Meets OIC Secraty General
اسلام آباد، صدر مملکت ممنون حسین سے او آئی سی کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر یوسف احمد العتمین کے ہمراہ وفد کی ملاقات
اسلام آباد میں صدر مملکت ممنون حسین سے او آئی سی کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر یوسف احمد العتمین کے ہمراہ وفد نے ملاقات کی۔
صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر اور مسئلہ فلسطین عرصہ دراز
سے حل طلب ہیں جس کے حل کے لیے اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کو اس
دیرینہ مسئلہ کے حل کے لیے اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔
۔ صدر مملکت نے او آئی سی اور مسلم ممالک کا جموں و کشمیر کے مسئلہ کے حل
کے لیے اور ان سے یکجہتی کے لیے کی جانے والی کوششوں کو سراہا۔ صدر مملکت
نے کہا کہ او آئی سی کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں بھیجے جانے والے انسانی
حقوق تنظیم کے نمائندوں کا آزاد کشمیر میں لائن آف کنٹرول کا پچھلے ماہ
دورہ احسن قدم ہے۔
ڈاکٹر یوسف احمد امام العتمین نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسئلہ
کشمیر او آئی سی کے ایجنڈے میں سرفہرست ہے۔ انھوں نے بھارتی سیکورٹی فورسز
کی طرف سے مقبوضہ کشمیر میں جاری مجموعی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور
غیر انسانی سلوک پرتشویش کا اظہار کیا۔