Apr 11, 2017 08:08 pm
views : 717
Location : CM Secretariat
Lahore- CM Punjab Shahbaz Sharif meets Federal Railway Minister Khawja Saad Rafique
لاہور ، سی پیک منصوبہ پاکستان سمیت خطے کےلئے گیم چینجر ہے،وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف
پنجاب کے وزیراعلی محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ چائنہ پاکستان اقتصادی راہ
داری منصوبہ پاکستان سمیت خطے کےلئے گیم چینجر ہے اور سی پیک سے معاشی اور
تجارتی ترقی کی نئی راہیں کھلیں گی ۔
لاہو رمیں ریلوے کے وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق سے ملاقات کرتے ہوئے
وزیراعلی نے کہاکہ وزیراعظم محمد نواز شریف کی قیادت میں پاکستان ترقی کی
منزل کی طرف گامزن ہے اور پاکستان کے دوست ممالک سی پیک سے مطمئن نظر آتے
ہیں۔
انہوں نے کہاکہ حکومت نے ترقیاتی منصوبوں میں شفافیت اور اعلیٰ میعار کو
برقرار رکھتے ہوئے اربوں روپے کے قومی وسائل کی بچت کی ہے ۔محمد شہبازشریف
نے کہاکہ چند شر پسند عناصر سی پیک جیسے بڑےپیکج سے پریشان ہیں اور ہم اس
پیکج کے خلاف کوئی سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے ۔
انہوں نے کہاکہ دھرنوں اور لاک ڈاون کےزریعے پاکستان کی ترقی کے خلاف سازش
کو باشعور عوام نے ناکام بنایا اور جس کےنتیجےمیں ملکی ترقی اور عوام کی
خوشحالی کے خلاف سازشیں کرنے والے بعض سیاسی عناصر اب تنہا ہو چکے ہیں۔