Apr 11, 2017 08:14 pm
views : 690
Location : President House
Islamabad- President Mamnoon Hussain Meets Belarus Delegation
اسلام آباد ،اقتصادی راہداری میں بیلا روس کی شرکت سے خطے میں ترقی کی رفتار تیز ہوگی
صدر ممنون حسین نے کہا ہے کہ اقتصادی راہداری میں بیلا روس کی شرکت سے خطے میں ترقی کی رفتار تیز ہوگی ۔
ایوان صدر اسلام آباد میں بیلا روس کے ایوان ِ نمائندگان کے چئیرمین
ولادی میر اینڈری چینکو سے گفتگو کرتے ہوئے صدر مملکت نے کہاکہ پاکستان اور
بیلاروس کے درمیان تعلیمی ،تجارتی اور ثقافتی وفود کا تبادلہ ہوناچاہیے ۔
انہوں نے کہاکہ منسک یونیورسٹی میں اردو چئیرکے قیام کا خیرمقدم کرتے ہیں۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ولادی میر اینڈری چینکو نے کہا کہ بیلاروس
پاکستان کے ساتھ تعلیم صحت اور دواسازی کے شعبے میں تعاون کا خواہش مند ہے ۔
انہوں نے کہاکہ بیلاروس اقتصادی راہداری منصوبے میں بھرپور شمولیت چاہتاہے
۔
ملاقات میں اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق اور دیگر اعلیٰ شخصیات موجود تھیں۔