کراچی ،پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رحجان ، 147پوائنٹس کا اضافہ
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کےتیسر ے روزبد ھ کو مارکیٹ
میں تیزی کا رحجان دیکھا جارہاہے، پی ایس ایکس ہنڈریڈ انڈیکس 147پوائنٹس کے
اضافے کے ساتھ 48397پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کررہاہے۔ آج صبح سے ہی مارکیٹ
میں تیزی دیکھی جارہی ہے۔
صبح سے اب تک مجموعی طورپر269کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ کا کاروبار ہوا جس میں
سے 172کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ ،84کمپنیوں کے بھاؤ میں کمی جب کہ
13کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کوئی ردبدل واقع نہیں ہوا۔
مارکیٹ ماہرین کہنا ہے مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔