لاہور ، وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی جانب سے سابق انسپکٹرجنرل پولیس پنجاب مشتاق احمد سکھیرا کے اعزاز میں الوداعی عشائیہ
لاہور میں وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی جانب سے سابق انسپکٹرجنرل
پولیس پنجاب مشتاق احمد سکھیرا کے اعزاز میں الوداعی عشائیہ دیا گیا۔
وزیراعلی محمد شہبازشریف نے محکمہ پولیس کے لئے شاندار خدمات پر سابق
انسپکٹرجنرل پولیس پنجاب مشتاق احمد سکھیراکو زبردست خراج تحسین پیش کیا ۔
اس موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہامشتاق احمد سکھیرا نے
عز ت اور احترام کے ساتھ محکمہ پولیس میں انتہائی پیشہ ورانہ اندازمیں اپنے
فرائض سرانجام دئیے۔پولیس افسر کی حیثیت سے مشتاق سکھیرا کا کیرئیر شاندار
رہاہے۔مشکل حالات میں بھی سابق انسپکٹرجنرل پولیس پنجاب مشتاق احمد
سکھیرانے تدبر اور تحمل کے ساتھ اپنے فرائض اداکئے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہامحکمہ پولیس میں انفارمیشن
ٹیکنالوجی کے ذریعے بہتری لانے کا کریڈ ٹ بھی مشتاق احمد سکھیرا کو
جاتاہے۔پولیس فورس کی تربیت کے حوالے سے مشتاق احمد سکھیرا کی کارکردگی
قابل تحسین ہے۔انسداد دہشت گردی فورس تشکیل دینے میں مشتاق سکھیرا نے کلیدی
کردار ادا کیا۔
سابق انسپکٹرجنرل پولیس پنجاب مشتاق احمد سکھیرا نے کہاوزیراعلی
شہبازشریف نے ہر سطح پر بھرپو رتعاون فراہم کیا۔شہبازسپیڈکے
ساتھ کام کرنا آسان نہیں۔وزیراعلی شہبازشریف کے ویژن کے مطابق عوام کے جان
ومال کے تحفظ کے لئے دل وجان کے ساتھ پوری محنت سے کام کیا ہے۔
سابق انسپکٹرجنرل پولیس پنجاب مشتاق احمد سکھیرا نے کہاامن وامان کی
صورتحال کو بہتر بنانے کے لئے بھرپور کاوشیں کی۔شہبازشریف اور ان کی حکومت
نے ہمیشہ میرٹ پر پولیس میں تعیناتیاں کی۔پولیس شہداء کے لئے جتنا شاندار
پیکج شہبازشریف کی حکومت نے دیاہے،اس کی مثال نہیں ملتی۔
وزیراعلی نے سابق انسپکٹرجنرل پولیس پنجاب کوسویئنر بھی پیش کیا۔
صوبائی وزراء رانا ثنا اللہ، زعیم حسین قادری، ایوب گادھی، معاون خصوصی ملک
احمد خان، مشیر رانا مقبول احمد، چیف سیکرٹری، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ،
سابق آئی جیز طارق سلیم ڈوگر، ناصر خان درانی اور اعلی سول وپولیس افسران
نے عشائیہ میں شرکت کی۔