کراچی ، گورنر سندھ محمد زبیر سے پاکستان میں جمہوریہ عراق کے سفیر ڈاکٹر علی یاسین محمد کریم کی ملاقات
کراچی میں گورنر سندھ محمد زبیر سے پاکستان میں جمہوریہ عراق کے سفیر ڈاکٹر
علی یاسین محمد کریم نے ملاقات کی ۔ پاکستان میں جمہوریہ عراق کے سفیر
ڈاکٹر علی یاسین محمد کریم نے گورنر سندھ محمد زبیر سے ملاقات گو رنر ہاؤس
میں کی۔
ملاقات کے دوران مختلف شعبوں میں پاک عراق اقتصادی تعاون،صوبہ میں سرمایہ
کاری کے مواقعوں اور باھمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا جغرافیائی اہمیت کے باعث نہ صرف
جنوبی ایشیاء بلکہ پوری دنیا کے امن کے لئے پاکستان کا کردار نہایت اہم
ہے۔بڑے صنعتی مراکز اور کاروباری اداروں کے باعث کراچی کو ملک کا معاشی حب
ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔
گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا غیر ملکی سرمایہ کاروں کی آمد سے پاکستان کا
مثبت تاثر اجاگرہوگا۔دورنوں ممالک کے مابین باہمی تجارت میں مزید اضافہ کے
لئے جامع کوششوں کی ضرورت ہے۔