اسلام آباد، وزیراعظم محمد نواز شریف سے بیلاروس کے وفد کی ملاقات
وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور بیلاروس کے تعلقات کوپچھلےدو سال میں فروغ ملا ہے۔
اسلام آباد میں بیلاروس کےایوان ِ نمائندگان کے چیئرمین کی صدارت میں وفد
سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہاکہ دونوں ملک مختلف شعبوں میں دو طرفہ
تعاون کومزیدمستحکم بنارہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ پاکستان بیلاروس باہمی تعاون
کےفروغ میں پارلیمانی وفود کا تبادلہ اہم ہے۔
وزیراعظم نے وفد کو بتایا کہ پاکستان کی معیشت وقت کے ساتھ مستحکم ہورہی
ہے۔انہوں نےوفد کوپاکستان میں زراعت ، دواسازی، لائٹ انجینئرنگ، مشینری
مینوفیکچرنگ، تیل اور گیس کے شعبوں میں بڑی سرمایہ کاری کے مواقع سے آگاہ
کیا۔محمدنوازشریف نے گزشتہ ماہ کراچی میں ہونے والے چوتھےپاکستان ۔بیلاروس
مشترکہ اقتصادی کمیشن کے انعقاد پر اطمینان کا اظہار کیا ۔
انہوں نے کہا کہ ایسے اجلا س دو طرفہ اقتصادی تعاون کومظبوط بنانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
بیلاروس کےایوان ِ نمائندگان کے چیئرمین ولادی میر اینڈری چینکو نے امید ظاہر کی کہ دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات مزیدمضبوط ہونگے۔