Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Apr 12, 2017 01:59 pm views : 732

Location : Sindh Rangers Headquarter

Karachi- Sindh Rangers Colonel Qaiser Press Conference
  • Urdu

کراچی، سندھ رینجرز کے کرنل قیصر کا اہم پریس کانفرنس سے خطاب

رینجرز نے شہر میں دہشتگردی کی بڑی سازش ناکام بناتے ہوئے افغان ایجنسی این ڈی ایس اور بھارتی را کے لیے کام کرنے والے 5 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا ہے۔
سندھ رینجرز ہیڈ کوارٹرز کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران کرنل قیصر نے بتایا کہ رینجرز کو اطلاع ملی تھی کہ مواچھ گوٹھ میں القاعدہ برصغیر کے لوگ موجود ہیں، جس پر رینجرز نے آپریشن کرکے 5 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا، ملزمان سے 8 کلو بارودی مواد، 4 عدد دستی بم برآمد ہوئے،اس کے علاوہ ان کے قبضے سے ملنے والے لیپ ٹاپ سےاہم تنصیب کی تھری ڈی تصاویر اور ملک دشمن لٹریچر ملا ہے۔ ملزموں کے قبضے سے جدید مواصلاتی نظام بھی برآمد ہوا ہے۔
کرنل قیصر نے کہا کہ گرفتار کیے گئے دہشت گردوں میں طاہر زمان عرف فیصل موٹا، فرحان صدیقی، محمد نواز، بلال احمدعرف راشد اور در محمد شامل ہیں، ان دہشت گردوں نے شام اور افغانستان سے تربیت حاصل کررکھی ہے۔ یہ دہشت گرد افغان ایجنسی این ڈی ایس اور بھارتی راسے مل کر نیٹ ورک چلا رہے تھے۔
سندھ رینجرز کے افسر نے دہشتگردوں سے متعلق بتایا کہ طاہر زمان عرف باکسر موٹا نے افغانستان میں تربیت حاصل کی، طاہر زمان نے پولیس اہلکاروں کے علاوہ لسانی تنظیموں کے کارکنوں کو بھی قتل کیا، فرحان صدیقی 2008 میں القاعدہ میں شامل ہوا اور اس نے خود کش حملے کی تربیت حاصل کر رکھی ہے۔ دہشت گرد محمد نواز 2012میں القاعدہ میں شامل ہوا اور وہ آئی ای ڈی بنانے کا ماہر ہے، رینجرز پر حملے کے دوران جوابی کارروائی میں ایک دہشت گرد جاوید سواتی زخمی ہوا تھا، نواز نے ہی جاوید سواتی کو طبی سہولت فراہم کی تھی، اس کے علاوہ بلال سانحہ صفوراکےمرکزی ملزم طاہرکاقریبی ساتھی ہے، بلال نے طاہر ہی کے کہنے پر قتل کی 8 وارداتیں کیں۔
کرنل قیصر نے کہا کہ آپریشن رد الفساد کےتحت دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی،شہری رینجرز کو مشکوک سرگرمیوں کی فوری اطلاع دیں۔

Recent News

Nora Fatehi Breaks Silence, Says Vulgar Version Made Without Consent 1:04
Nora Fatehi Breaks Silence, Says Vulgar Version Made Without Consent
Mar 19, 2026 02:00 pm
COAS Emphasizes Unity and National Harmony 1:12
COAS Emphasizes Unity and National Harmony
Mar 19, 2026 01:00 pm
Deadly Storm and Heavy Rain Claim 19 Lives in Karachi
1:05
Deadly Storm and Heavy Rain Claim 19 Lives in Karachi
Mar 19, 2026 12:00 pm
Female Suicide Bomber Arrested 1:26
Female Suicide Bomber Arrested
Mar 18, 2026 05:00 pm
“Pray for My Marriage” – Hania Aamir’s Viral Video Sparks Social Media Buzz 1:02
“Pray for My Marriage” – Hania Aamir’s Viral Video Sparks Social Media Buzz
Mar 18, 2026 04:00 pm
Man Arrested in Lahore for Harassing Women on Streets 1:01
Man Arrested in Lahore for Harassing Women on Streets
Mar 18, 2026 02:00 pm
Black Rain Fears in Pakistan as Weather System Moves in from Iran 1:02
Black Rain Fears in Pakistan as Weather System Moves in from Iran
Mar 18, 2026 01:00 pm
U.S. Needs No Help, Trump 1:02
U.S. Needs No Help, Trump
Mar 18, 2026 12:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved