پشاور، سکھ برادری بے ساکھی کا تہوار منانے کے لئے حسن ابدال روانہ
پشاور سے سینکڑوں کی تعداد میں سکھ برادری بے ساکھی کا تہوار منانے کے لئے حسن ابدال روانہ ہو گئے ہیں۔
پشاور اندرون شہر میں ہزاروں کی تعداد میں سکھ برادری کئی دہایؤں سے آباد
ہیں جو کہ ہر سال حسن ابدال گرونانک صاحب جاتے ہیں اور وہاں اپنا بے ساکھی
تہوار آزادی اورجوش و جذبہ سے مناتے ہیں۔
بے ساکھی تہوار پر جانے کے لیے صوبائی حکومت کی جانب سے ٹرانسپورٹ کا
انتظام کیا گیا، پچیس بسوں پر مشتمل سکھ برادری کا قافلہ اسیہ گیٹ سے پولیس
سیکورٹی میں حسن ابدال کے لیے روانہ ہو گیا۔
سکھ برادری کا کہنا ہے کہ وہ صوبائی حکومت کے شکر گزار ہیں جنہوں نے انہیں
سہولت فراہم کی اور یہ پوری دنیا کوایک اچھا پیغام ہیں کہ اقلیتی برادری
پاکستان میں ازادی سیہر سال اپنے تہوار خوشی سے مناتی ہیں۔