Apr 12, 2017 06:28 pm
views : 721
Location : Pakistan Stock Exchange
Karachi- Pakistan Stock Exchange Closing
کراچی، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ریکارڈ تیزی کا رجحان غالب رہا، انڈیکس میں 207 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کےتیسر ے روزبدھ کو مارکیٹ میں
غیر معمولی تیزی کا رجحان غالب رہا۔ پی ایس ایکس ہنڈریڈ انڈیکس 207پوائنٹس
کے غیر معمولی اضافے کے بعد 48457 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔مارکیٹ کا
آغاز مثبت زون میں ہوا۔
آج صبح سے اب تک مجموعی طور پر 383کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ کا کاروبار ہوا
جن میں سے 211 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ، 151 کمپنیوں کے حصص کے
بھاؤ میں کمی جبکہ21کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام دیکھا گیا۔
مارکیٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔