Apr 12, 2017 08:04 pm
views : 790
Location : Air University
Multan- CM Punjab Shahbaz Sharif address to Groundbreaking Ceremony of Air University
ملتان : وزیراعلی پنجاب کا ایئر یونیورسٹی کیمپس کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب
وزیراعلی پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا آج دنیا تعلیم پر مبنی معیشت کا
تقاضا کرتی ہے ۔ ہمیں دنیا کا مقابلہ کرنے کے لیے نوجوانوں کو ہنر مند
بنانا ہو گا۔
ملتان پنج فیض میں ایئر یونیورسٹی کے کیمپس کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے
خطاب کرتے ہوئے نوجوانوں کو صحیح مواقع اور رہنمائی فراہم نہ کی گئی تو
ملک کے مستقبل پر سوالیہ نشان ہو گا۔
انہو ں نے کہا کہ ایئر یونیورسٹی کے کیمپس سے پسماندہ علاقوں کے افراد کو
اعلیٰ تعلیم کے مواقع ملیں گے ۔وزیراعلی پنجاب نے کہا کہ ہمیں اپنے مقاصد
کے حصول کیلئے مکمل یکجہتی کا مظاہرہ کرنا ہو گا۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل سہیل امان نے
کہا کہ ایئر یونیورسٹی کا نیا کیمپس ملک میں تعلیم کے فروغ میں اہم کردار
ادا کرے گا۔
انہوں نے کہا ترقی کیلئے تعلیم انتہائی اہم ہے۔ہمیں مکمل دفاعی خود انحصاری کا حصول ممکن بنا نا ہو گا۔
اس سے پہلے وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے پنج فیض ایئر یونیورسٹی کے
کیمپس کا سنگ بنیاد رکھا ۔ یونیورسٹی کیمپس دو ارب بیس کروڑ روپے کی لاگت
سے پانچ سال میں مکمل ہو گا۔کیمپس میں انجینئرنگ ، مینجمنٹ سائنسز اور
اپلائیڈ سائنسز سمیت دیگر علوم کی فیکلیٹیزہونگی۔