Apr 13, 2017 12:36 pm
views : 875
Location : Pakistan Stock Exchange
Karachi- Pakistan Stock Exchange
کراچی،پا کستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان جاری، انڈیکس میں156پوائنٹس کی کمی
پا کستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کےچوتھے روزجمعرات کو مارکیٹ
میں مندی کا رجحان دیکھاجارہا ہے۔پا کستان اسٹاک ایکسچینج ہنڈریڈ
انڈیکس156پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 48300پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کررہا
ہے۔مارکیٹ کا آغاز منفی زون میں ہوا۔
آج صبح سے اب تک مجموعی طور پر276کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ کا کاروبار ہوا جن
میں سے140کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ،127کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں
کمی جبکہ9کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کوئی ردوبدل واقع نہیں ہوا۔
مارکیٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں اتارچڑھاؤ کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔