لاہور، وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف سے سوڈان میں باغیوں کے ہاتھوں
اغوا کے بعد بازیاب کرائے جانے والے سندھ کے انجینئر ایاز جمالی کی ملاقات
لاہور میں وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف سے سوڈان میں باغیوں کے ہاتھوں
اغوا کے بعد بازیاب کرائے جانے والے سندھ کے انجینئر ایاز جمالی نے ملاقات
کی۔
وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شر یف نے سندھ کے علاقے بدین سے تعلق رکھنے
والے ایاز جمالی کو رہائی اور بحفاظت وطن واپسی پر مبارکباد دی۔
وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہااللہ تعالی کے فضل وکرم سے آپ
بحفاظت وطن واپس آئے ہیں۔طارق فاطمی، سوڈان میں پاکستان کے سفیر، وزرات
خارجہ او رپنجاب حکومت نے آپ کی محفوظ وطن واپسی کے لئے بہت کاوشیں کی
ہیں۔مجھے آپ کی رہائی پر بے حد خوشی ہے اور میں آپ کو مبارکباد دیتا ہوں۔
محمد شہباز شریف نے کہالڑائی جھگڑے قوموں کا امن برباد اور قوموں کو تباہ
کردیتے ہیں۔آپس کے اختلافات سے قوموں کی خوش نصیبی بد نصیبی میں بدل جاتی
ہے۔
وزیراعلی نے ایاز جمالی کی رہائی کے لئے کوششیں کرنے پر اپنے سپیشل سیکرٹری
برائے امن امان زاہد گوندل اور ڈپٹی سیکرٹری عملدرآمد عامر کریم کا شکریہ
ادا کیا۔
سوڈان میں باغیوں کے ہاتھوں اغوا کے بعد بازیاب کرائے جانے والے سندھ کے
انجینئر ایاز جمالی نے کہامیں 12روز تک باغیوں کی قید میں رہاہوں۔مجھے
باغیوں نے بھی بتایا کہ آپ کے ایک صوبے کے سربراہ نے آپ کے لئے بھرپور آواز
اٹھائی ہے۔مجھے یقین تھا کہ وہ قابل احترام شخصیت شہبازشریف ہی ہیں۔
جنرل الیکٹرک کے ڈائریکٹر سلمان خان،پریس سیکرٹری برائے وزیراعلی شعیب بن
عزیز، سیکرٹری اطلاعات راجہ جہانگیرانور اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر
موجود تھے۔