Apr 13, 2017 01:21 pm
views : 719
Location : Governor House
Lahore- Governor Punjab meets PML(N) Women Delegation
لاہور،گورنر پنجاب،رفیق رجوانہ کی مسلم لیگ (ن) لیڈیز ونگ کے وفد سے ملاقات
گورنر پنجاب ملک محمدرفیق رجوانہ نےمسلم لیگ (ن) لیڈیز ونگ کے وفد سے ملاقات کی ۔
مسلم لیگ خواتین کے وفد نے ملاقات حلقہ این اے126 اورپی پی 151-52 سے پی
ایم ایل این کی کو آر ڈینیٹررابعہ فاروقی کی قیادت میں کی ،دوران ملاقا ت
وفد سے خطاب کرتے ہوئے گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ ہماری کواتین نے زندگی
کے ہر شعبے میں اپنا لوہا منوایا ہے خواتین کسی بھی اعتبار سے مردوں سے کم
نہیں ہیں۔
گورنر ہاؤس میں مخواتین کے وفد سے ملاقات کے دوران گورنر پنجاب کا کہناتھا
کہ پارٹی روکرز کسی بھی جماعت کا اثاثہ ہوتے ہیں جن کی بدولت پارٹی زندہ و
تابندہ رہتی ہیاور ہم اپنے کارکنان کوقدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔
گورپنجاب رفیق رجوانہ نے مزید کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمدشہبازشریف
نے عوامی خدمت کو ہی اپنی سیاست کا محور اور مرکز بنا رکھا ہے ہمیں ان کے
وژن کواپنے حلقوں میں عوام کی خدمت اپنا نسب العین بنانا ہے تاکہ عوام کی
توقعات پر پورا اترا جاسکے۔
اس موقع پر صوبائی وزیر صحت پنجاب خواجہ سلمان رفیق،وزیر اعلیٰ پنجاب کے
سینیئر مشیرخواجہ احسان حلقہ پی پی 151-52 کی صدر رومانہ شاہ،جنرل سیکرٹری
ثمرہ نذیر،صدر رضیہ علی اور جنرل سیکرٹری رخشندہ عروج موجود تھیں۔