اسلام آباد،پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمینٹیرینز کے صدر آصف علی زرداری کی
پیپلز پارٹی کے پی کے کے نئے منتخب عہدیداران اور رہنماؤں سے ملاقات
پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمینٹیرینز کے صدر آصف علی زرداری نے پیپلز پارٹی
کے پی کے کے نئے منتخب ہونے والے عہدیداران اور رہنماؤں سے زرداری ہاؤس
اسلام آباد میں ملاقات کی ۔
وفد کی قیادت صوبائی صدر کے پی کے ہمایوں خان نے کی جبکہ فخر زمان
قادر،نگہت اورکزئی،صاحب زادہ ثناء اللہ،سلیم خان سردار حسین اورمحمد علی
پاشا وفد میں شامل تھے۔
ملاقات میں کے پی کے کی سیاسی صورت حال اور تنظیمی امور پر تبادلہ خیال کیا
گیا،آصف زرداری نے رہنماؤں کو ہدایت کی کہ انتخابات کی بھر پور تیاری کریں
اور اپنے حلقے کی عوام کو ذیادہ سے ذیادہ وقت دیں۔
آصف زرداری نے کہا کہ وہ عنقریب کے پی کے کا دورہ کریں گے اور کارکنان سے ملاقات کریں گے۔
سابق صدر مملکت کا مزید کہنا تھا کہ پی پی کی حکومت نےکے پی کے کی عوام کو
شناخت دی ،دوبارہ اقتدار میں آکر انکے بنیادی مسائل حل کریں گے،کارکن بلاول
بھٹو کے ہاتھ مضبوط کریں اور انکی طاقت بنیں۔