راولپنڈ ی ، بین الاقوامی سرجن جنرل کانفرنس سے صدر مملکت ممنون حسین کا خطاب
صدر ممنون حسین نے ڈاکٹرز پر زور دیا ہے کہ وہ بنیادی انسانی اقدار پر کبھی حرف نہ آنے دیں ۔
راولپنڈی میں بین الاقوامی سرجن جنرل کانفرنس سےخطاب کرتے ہوئے صدر مملکت
نے کہاکہ دنیا میں تیزی سے رونما ہونے والی تبدیلیوں کے باوجود طبیب کے
بنیادی کردار میں کوئی فرق نہیں پڑا ۔ ہمیں انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے
میں ہونے والی ترقی کو مدنظر رکھتے ہوئے مستقبل کے چیلنجز سے نبردآزما
ہونا ہے ۔
صدر مملکت نے کہاکہ ٹیکنالوجی کے شعبے میں ترقی سے طب کی تعلیم پیچیدہ اور
مہنگی ہورہی ہے ۔ ڈاکٹرز کو تعلیم اور روزگار کے سلسلے میں بے شمار مسائل
کا سامنا کرناپڑتاہے ۔ سروس سٹرکچر اور تنظیمی مسائل کی وجہ سے بھی طبی
شعور میں عدم اطمینان ہے ۔ ہمیں ان تمام مسائل کا ادراک کرتے ہوئے قابل عمل
حل نکالنا ہے ۔
صدر مملکت نے بین الاقوامی سرجن جنرل کانفرنس کے انعقاد کو خوش آئندقرار
دیا اورتوقع ظاہر کی کہ سرجن جنرل پاکستان اور انکا ادارہ قوم کے طبی مسائل
کے حل میں معاون ہو گا۔
تقریب سے سرجن جنرل آف پاکستان لیفٹیننٹ جنرل آصف ممتاز سکھیرا نے
کانفرنس کے انعقاد پر منتظمین کو مبارکباد پیش کی اور کہاکہ کانفرنس کے
ذریعے ایک دوسرے کے تجربات سے استفادہ کرنے میں مدد ملے گی ۔