کراچی،محکمہ اطلاعات سندھ کے بیرکس میں آتشزدگی،قیمتی رکارڈ جل کر خاکستر
سندھ ہائیکورٹ کے قریب محکمہ اطلاعات سندھ کی بیرکس میں آتشزدگی کے نتیجے میں میں قیمتی رکارڈ جل کر خاکستر ہوگیاہے۔
فائر بریگیڈ کی تین گاڑیوں کی مدد سے آگ پر قابو پایا گیا،تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
پولیس حکام کے مطابق آگ پر نوے فی صد تک قابو پایا جا چکا ہے،آگ پرمکمل
قابو پائے جانے کے بعد انکوائری کی جائیگی میں یہ جاننے کی کوشش کی جائیگی
کہ آگ لگنے کی وجہ کیا تھی۔