Apr 13, 2017 02:12 pm
views : 786
Location : Institute Of Cardiology
Faisalabad- Institute Of Cardiology Protest
فیصل آباد ،پی آر ایس پی کے ملازمین کا مطالبات کے حق میں احتجاج
پنجاب رورل سپورٹ پروگرام کے ملازمین کی جانبسے مطالبات کے حق میں احتجای
مظاہرہ کیا گیا،مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے
جن پر ان کے مطالبات درج تھے ۔
فیصل آباد انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے باہر احتجاج کے دوران مظاہرین کا
کہنا تھا کہ گزشتہ تیرہ سالوں سے فرائض سر انجام دے رہے ہیں،تاہم حکومت
پنجاب کی جانب سے ابھی تک مستقل نہیں کیا گیا ۔
ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے مظاہرے میں شریک ایک شخص
کا کہنا تھا کہ انتہائی دشوار گزار علاقوں میں فرائض سر انجام دے رہے ہیں،
دوہزار چار میں بھرتی ہوئے تا ہم حکومت کی جانب سیابھی تک مستقل نہیں کیا
گیا،وزیر اعلیٰ پنجاب ،وزیرقانون ،خواجہ سلمان رفیق سے اپیل کرتے ہیں کہ آر
ایس پی کے ملازمین کو فوری مستقل کیاجائے تاکہ احساس کمتری کا شکار
ملازمین کی حوصلہ افزائی ہو سکے۔
ڈسپنسرناصر محمودکا کہنا تھا کہ تیرہ سالوں سے اپنے فرائض سر انجام دے رہے
ہیں اتنا عرصہ گزر جانے کے باوجود ہمیں مستقل نہیں کیا جا رہا،حکام بالا سے
مطالبہ کرتے ہیں کہ انتہائی دشوار گزار علاقوں میں عوام کی خدمت کرنے
والوں کی مشکلات کو دور کیا جائے۔