Apr 13, 2017 04:15 pm
views : 770
Location : Lahore Railway Station
Lahore- Coolies faces Problems
لاہور،عوام کا بوجھ اٹھانے والے مہنگائی کا بوجھ اٹھانے سے قاصر
لاہور ریلوے اسٹیشن پر آنے والے مسافروں کا بوجھ اٹھانے والے قلی مہنگائی کا بوجھ اٹھانے سے قاصر ہیں۔
لاہور کے ریلوے اسٹیشن پر مسافروں سے زیادہ روزی روٹی کی تلاش میں بھاگتے
قُلی نظر آتے ہیں،کئی حکومتیں آئیں اور کئی گئیں مگر ان کی زندگیوں میں
کوئی تبدیلی نہ آ سکی ۔
قلیوں کا کہنا ہے کہ حکومتیں آتی ہیں وعدے کئے جاتے ہیں لیکن پورے نہیں کئے
جاتے،وردی تو تبدیل ہو گئی ہے لیکن حالات تبدیل نہیں ہوئے۔
اس موقع پر ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے ایک قلی کا
کہنا تھا کہ حکومت سڑکوں پر تو پیسہ لگا رہی ہے لیکن صبح سے شام تک محت
کرنے والوں کی طرف کوئی توجہ نہیں دیتا ،حکومت کو چاہیے کہ محنت کشوں کے
حالت بہترکرنے کے لئے موثر اقدامات کرے۔