Apr 13, 2017 04:25 pm
views : 769
Location : Ministry of Foreign Affairs Office
Islamabad- Minister of Foreign Office Weekly Briefing
اسلام آباد ، کلبھوشن یادیو پاکستان میں بھارتی مداخلت کا واضح ثبوت ہے، ترجمان دفترخارجہ
ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا کا کہنا ہے کہ پاکستان کے اندرونی معاملات
میں بھارتی مداخلت کے ناقابل تردید شواہد موجود ہیں اور کلبھوشن یادو اس کا
واضح ثبوت ہے۔
اسلام آباد میں ہفتہ وار بریفنگ کے دوران ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ
بھارت ناصرف مقبوضہ کشمیر میں مظالم ڈھا رہا ہے بلکہ پاکستان میں بھی
بھارتی مداخلت کے واضح اور ناقابل تردید شواہد موجود ہیں اور بھارتی نیوی
کا حاضر سروس افسر را کا کارندہ کلبھوشن یادو ہمارے مؤقف کا منہ بولتا ثبوت
ہے۔ کلبھوشن پاکستان میں تخریب کاری کی کارروائیوں میں ملوث ہے اور اسے
رنگے ہاتھوں پکڑا گیا جب کہ اس نے خود بھی دہشت گردی کی کارروائیوں کا
اعتراف کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ بھارت ماضی میں بھی پاکستان میں مداخلت میں ملوث رہا ہے
اور مودی نے 1971 میں مشرقی پاکستان کو توڑنے اور مداخلت کا خود اعتراف کیا
ہے۔
نفیس زکریا کا کہنا تھا کہ پاکستان کے اندرونی معاملات میں بھارتی مداخلت
سے عالمی برادری کو بھی آگاہ کیا جاچکا ہے جبکہ اس معاملے کو دوست ممالک
سمیت اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے سامنے بھی اٹھایا گیا۔ بھارتی وزرا کے
حالیہ بیانات بوکھلاہٹ میں دیئے گئے یہ کلبھوشن کو انجام تک پہنچانے کا رد
عمل ہے لیکن بھارتی رد عمل پر وزیردفاع خواجہ آصف کا بھی بیان آچکا ہےان
کے پارلیمنٹ کا بیان بھارت پر پاکستانی مؤقف واضح ہوا ہے۔