پشاور،کے پی کے حکومت کی جانب سے کتب میلے کا انعقاد
پشاورمیں ارکاؤز ہال میں خیبر پختونخوا کی جانب سے کتب میلے کا انعقاد کیا گیا ۔
خیبر پختونخواہ حکومت کے ترجمان مشتاق غنی نے کتب میلے میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی ۔
اس موقع پر مشتاق غنی کا کہنا تھا کہ پروگرام کا مقصد طلبا اور طالبات کو
کتابوں کی طرف دوبارہ لانا ہیں ،آج کے جدید دور میں لڑکے اور لڑکیاں مطالعے
سے دور ہوتے جارہے ہیں جو کہ لمحہ فکریہ ہے۔
مشتاق غنی کا مزید کہنا تھا کہ وفاقی حکومت کی جانب سے سی پیک سمیت اہم
معاملات میں کے پی کے کونظر انداز کیا گیا ہے جبکہ پختونوں کے شناختی کارڈ
بلاک کرنا زیادتی ہے۔
تقریب میں شریک خاتون کا کہناتھا کہ والدین اور اساتذہ کے ہاتھوں میں
موبائل کی وجہ طلبا کا رحجان کتابوں سے کم ہوتا جا رہاہے،طالب علم اپنے
اسدات سے ہی سیکھتے ہیں، طلبا کو کتابوں کے قریب لانے کے لئے اساتذہ کو
اپنا کردار اداکرنا ہوگا۔