Apr 13, 2017 12:00 am
views : 755
Location : Punjab Headquarter
Lahore- General Secretary Rangers Colonel Amjad Iqbal Press Conference
لاہور ، جنر ل سیکیو رٹی رینجرز کرنل امجد اقبا ل کاپر یس کانفرنس سے خطاب
رینجرز کے کرنل امجد اقبال نے کہا ہے کہ ڈی جی خان میں کالعدم تنظیم
کے5دہشت گردمارے گئے ہیں جبکہ حافظ آباد میں کارروائی کے دوران اسمگلر کو
گرفتارکیا گیا ہے,
لاہور میں رینجرز کے کرنل امجد اقبال نے پولیس حکام کے ہمراہ پریس بریفنگ
میں آپریشن ردالفساد میں مختلف کارروائیوں کی تفصیلات سے آگاہ کرتے
ہوئےکہا کہ پنجاب میں آپریشن ر دالفساد کے تحت گزشتہ رات ڈی جی خان میں
تخریب کاری کا منصوبہ ناکام بنایا گیا۔ ڈی جی خان، تونسہ، حافظ آباد،
لاہور، شیخوپورہ اور اٹک میں دہشت گردوں کیخلاف مشترکا آپریشن کیے گئے۔
انہوں نے کہا کہ ڈی جی خان میں 5 اشتہاری مارے گئےجن کا تعلق بلوچ لبریشن
سے تھا، مارے گئے اشتہاری تحریک طالبان کے سہولت کار بھی تھے، دوسری جانب
تونسہ میں تحریک طالبان کے تین دہشت گرد ہلاک کیے گئے۔
انہوں نے مزیدکہا کہ دہشت گردوں کے قبضے سے خود کش جیکٹس، راکٹ لانچر اور اسلحہ برآمد کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب میں اسلحے کی نمائش پر پابندی ہے اور جنوبی پنجاب
میں چھوٹو گینگ کے وجود کی کوئی اطلاع نہیں۔انہوں نے آپریشن ردالفساد دہشت
گردی کے خاتمے تک جاری رکھنے کا عزم بھی ظاہر کیا۔