Apr 13, 2017 05:17 pm
views : 796
Location : Pakistan Stock Exchange
Karachi- Pakistan Stock Exchange Closing
کراچی، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں غیر معمولی مندی کا رجحان غالب رہا، انڈیکس میں 506 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے چوتھے روزروزجمعرات کو مارکیٹ
میں غیر معمولی مندی کا رجحان غالب رہا۔ پی ایس ایکس ہنڈریڈ انڈیکس 506
پوائنٹس کی غیر معمولی کمی کے بعد 47950 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔مارکیٹ
کا آغاز مثبت زون میں ہوا۔
آج کاروبار کے آغاز سے کاروبار کے اختتام تک مجموعی طور پر 378 کمپنیوں کے
حصص کے بھاؤ کا کاروبار ہوا جن میں سے 97 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں
اضافہ، 261 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ 20کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ
میں کوئی ردوبدل واقع نہیں ہوا۔
مارکیٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا