Apr 14, 2017 01:27 pm
views : 700
Location : Pakistan Stock Exchange
Karachi- Pakistan Stock Exchange
کراچی،پا کستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان جاری، انڈیکس میں194پوائنٹس کی کمی
پا کستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کےآخری روزجمعےکو مارکیٹ میں
مندی کا رجحان دیکھاجارہا ہے۔پا کستان اسٹاک ایکسچینج ہنڈریڈ
انڈیکس194پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 47756پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کررہا
ہے۔مارکیٹ کا آغاز منفی زون میں ہوا۔
آج صبح سے اب تک مجموعی طور پر299کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ کا کاروبار ہوا جن
میں سے109کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ،175کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں
کمی جبکہ15کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کوئی ردوبدل واقع نہیں ہوا۔
مارکیٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں اتارچڑھاؤ کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔