کراچی ،سند ھ رینجرز کی کامیاب کارروائی ، بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد
کراچی میں پا کستان رینجرز (سندھ) کو انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر اطلاع
ملی کہ کچھ شر پسند عناصر شہر میں دوبار ہ دہشتگردی پھیلانے کی نیت سے ایم
کیو ایم (لند ن)کےلئے سہولت کاری کاکام کرہے ہیں اور نیپئر کے علاقے میں
اسلحہ اور ایمونیشن چھپارکھا ہے ۔
پاکستان رینجرز (سندھ) نے فوری کارروائی کرتے ہوئے نشتر روڈ نیپئر روڈ پر
واقع دکان پر چھپا مارا اور خفیہ طر یقے سے چھپایا گیا بھاری تعداد میں
اسلحہ اور ایمونیشن برآمد کرلیا گیا ۔ دکان سے برآمد کئے گئے اسلحے اور
ایمونیشن میں 4عد د 7ایم ایم رائفل ، 2عد د 222رائفل بمعہ 2عد د میگزین ،
6عد د 62ایم ایم 7ایس ایم جی بمعہ 23عدد میگزین ،7عد د 8ایم ایم رائفل بمعہ
6عد د میگزین ، 5عد د 12بوررپیٹر، ایک عد د 12 پش پشا،ایک عد د 12بور سنگل
بیرل ،ایک عد د 9ایم ایم پستول ، 2 عد د 30بور پستول ،5عد د
32بورریوالور،2عد د 32بور پستول ، 6عد د کریکر (40ایم ایم)،3عد د میگزین
9ایم ایم ماؤزر اور مختلف اقسام کے 2116راؤنڈز شامل ہیں ۔
ترجمان سند ھ رینجرز کے مطابق یہ اسلحہ شہر میں بد امنی پھیلانے اور ٹارگٹ کلنگ کے لئے استعمال ہونا تھا ۔