Apr 14, 2017 04:01 pm
views : 904
Location : Numaish Ground
Jacobabad- PML(N) Jalsa Preparation
جیکب آباد،وزیر اعظم کا جلسہ،پنڈال سج گیا،سیکیورٹی کے سخت انتظامات
وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف آج ایک روز ہ دورہ پر جیکب آباد پہنچ رہے
ہیں ،جہاں پر وہ جلسہ عام سے خطاب کرینگے ،اس سلسلے میں انتظامات مکمل کر
لئے گئے ہیں ،وزیر اعظم کے جلسے میں 20ہزار سے زائد لوگوں کیلئے بیٹھنے کا
انتظام ہے جبکہ سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کرتے ہوئے سندھ کے 8اضلاع سے
پولیس کی بھاری نفری طلب کرکے تعینات کردی گئی ہے۔
وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف نمائش گراونڈ میں ایک عوامی جلسہ سے
خطاب کرینگے جلسہ گاہ میں بیس ہزار سے زائد لوگوں کے بیٹھنے کا بندوبست
کیا گیا ہے جبکہ کنٹینر پر بنائے گئے خصوصی اسٹیج پر 20سے زائد افراد کے
بیٹھنے کی گنجائش ہے دوسری جانب وزیر اعظم کے آمد کے موقع روٹ پر رینجر ز
اور پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی گئی ہے اور روٹ پر قائم دکانوں کو بند
کرادیاگیا ہے مسلم لیگ ن کی مقامی قیادت کیجانب سے جلسے کو کامیاب کرنے
کیلئے بھرپور کوششیں کی جارہی ہیں جبکہ گرمی کے باعث جلسہ کے شرکاء کیلئے
ٹھنڈٖے پانی کا بندوبست بھی کیا گیا ہے،سیکیورٹی کے انتظامات کو فول پروف
بناتے ہوئے جلسہ گاہ کے تمام راستوں پر واک تھرو گیٹ لگائے گئے ہیں اور
مختلف اضلاع کے ایس ایس پیز اور پولیس کی بھاری نفری طلب کرکے تعینات کردی
گئی ہے ۔