لاہور،وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف سے مسلم لیگ (ن) برطانیہ کے سینئر نائب صدر راجہ ظریف کی ملاقات
لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف سے مسلم لیگ (ن) برطانیہ کے سینئر نائب صدر راجہ ظریف نے ملاقات کی۔
وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کہاوزیراعظم محمد نواز شریف کی قیادت
میں پاکستان امن، امید اور روشنیوں کے سفر کی جانب تیزی سے بڑھ رہا ہے۔2013
کے مقابلے میں 2017 کا پاکستان معاشی طور پر مستحکم ہے۔پاکستان میں امن
بحال ہوا ہے اور توانائی کے منصوبوں پر دن رات کام ہو رہا ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کہادہشت گردی کے خلاف جنگ پاکستان کی
بقا کی جنگ ہے۔ سیاسی اور عسکری قیادت دہشت گردی کے خلاف یکسو ہے۔ دیارغیر
میں لاکھوں کی تعدادمیں رہنے والے پاکستانی وطن عزیز کے عظیم سفیر
ہیں۔اوورسیز پاکستانیز کمیشن پنجاب بیرون ملک رہنے والے ہم وطنوں کے مسائل
کے حل کیلئے موثر کردار ادا کر رہا ہے۔
محمد شہبازشریف نے مزید کہاوزیراعظم محمد نواز شریف کی قیادت میں پاکستان کو مسائل کے چنگل سے نکالیں گے۔
مسلم لیگ (ن) برطانیہ کے سینئر نائب صدر راجہ ظریف نے کہابیرون ملک بسنے
والے لاکھوں پاکستانیوں کے دل پاکستان مسلم لیگ (ن) کی قیادت کے ساتھ
دھڑکتے ہیں۔وزیراعلیٰ شہبازشریف نے اوورسیز پاکستانیز کمیشن کے ذریعے
ہزاروں پاکستانیوں کے مسائل حل کئے ہیں۔
کمشنر اوورسیز پاکستانیز کمیشن پنجاب افضال بھٹی بھی اس موقع پر موجود تھے۔