Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Apr 14, 2017 05:49 pm views : 768

Location : Ministry of Foreign Affairs Office

Islamabad- Adviser to PM on Foreign Affairs Sartaj Aziz Press Conference
  • Urdu

اسلام آباد ،کلبھوشن بھارتی بحریہ کا حاضر سروس افسر اوررا کا ایجنٹ ہے،سرتاج عزیز

مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ کلبھوشن یادیو اپنی کارروائیوں سے پاکستان میں خانہ جنگی کرانا چاہتا تھا اور اسے شواہد اوراعتراف جرم کے بعد قانون کے مطابق سزا سنائی گئی ہے۔
اسلام آباد میں پریس بریفنگ کے دوران سرتاج عزیز نے کہا کہ کلبھوشن بھارتی بحریہ کا حاضر سروس افسر اوررا کا ایجنٹ ہے، وہ کارروائیوں سے پاکستان میں خانہ جنگی چاہتا تھا اور اس کے لیے بلوچستان میں نوجوانوں کو ملک دشمن سرگرمیوں پر اکساتا تھا، اس نے جاسوس کی حیثیت سے پاکستان کی سلامتی کونقصان پہنچایا۔ وہ پاکستان میں دہشت گردی کے مختلف واقعات میں ملوث رہا ہے۔ اس کی دہشت گرد کارروائیوں میں کئی پاکستانی جاں بحق ہوئے۔
کل بھوشن تک قونصلر رسائی نہ دیئے جانے سے متعلق سرتاج عزیز نے کہا کہ کل بھوشن کے پاس دو پاسپورٹ تھے ایک ہندو نام سے اور ایک مسلم نام سے، 23 جنوری کو بھارت سے معلومات کا تبادلہ کیا لیکن کوئی جواب نہیں آیا۔ بھارت نے بھی کئی پاکستانی قیدیوں کو قونصلر رسائی نہیں دی۔
سرتاج عزیز نے مزید کہا کہ کل بھوشن کو گزشتہ سال مارچ میں بلوچستان سے گرفتار کیا گیا، عدالتی کارروائی میں شفافیت کو یقینی بنایا گیا، اس دوران کل بھوشن کو قانونی معاونت بھی دی گئی۔ اسے پاکستانی قوانین کے مطابق شواہد اوراعتراف جرم کے بعد سزاسنائی گئی ہے، قانون کے تحت اسے 60 دن کے اندر اپنی سزا کے خلاف اپیلٹ کورٹ میں اپیل کرنےکا حق حاصل ہے۔

Recent News

shocking and film-style robbery 1:03
shocking and film-style robbery
Mar 19, 2026 04:00 pm
Nora Fatehi Breaks Silence, Says Vulgar Version Made Without Consent 1:04
Nora Fatehi Breaks Silence, Says Vulgar Version Made Without Consent
Mar 19, 2026 02:00 pm
COAS Emphasizes Unity and National Harmony 1:12
COAS Emphasizes Unity and National Harmony
Mar 19, 2026 01:00 pm
Deadly Storm and Heavy Rain Claim 19 Lives in Karachi
1:05
Deadly Storm and Heavy Rain Claim 19 Lives in Karachi
Mar 19, 2026 12:00 pm
Female Suicide Bomber Arrested 1:26
Female Suicide Bomber Arrested
Mar 18, 2026 05:00 pm
“Pray for My Marriage” – Hania Aamir’s Viral Video Sparks Social Media Buzz 1:02
“Pray for My Marriage” – Hania Aamir’s Viral Video Sparks Social Media Buzz
Mar 18, 2026 04:00 pm
Man Arrested in Lahore for Harassing Women on Streets 1:01
Man Arrested in Lahore for Harassing Women on Streets
Mar 18, 2026 02:00 pm
Black Rain Fears in Pakistan as Weather System Moves in from Iran 1:02
Black Rain Fears in Pakistan as Weather System Moves in from Iran
Mar 18, 2026 01:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved