Apr 14, 2017 07:33 pm
views : 760
Location : Gaddafi Stadium
Lahore- Chairman PCB Shahryar Khan Media Talk
لاہور ، فکسنگ اسکینڈل کے حوالے سے ٹربیونل کا جو بھی فیصلہ آئے گا، میڈیا کے سامنے لایا جائے گا، شہریار خان
چیئرمین پی سی بی شہریار خان کا کہنا ہے کہ ناصر جمشید نے چکمہ دیا اور ہمارے نمائندے سے نہیں ملے۔
لاہور میں قذافی اسٹیڈیم میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی
شہریار خان کا کہنا تھا کہ خالد لطیف کے خلاف پی سی بی کے پاس ثبوت موجود
ہیں، فکسنگ اسکینڈل کے حوالے سے ٹربیونل کا جو بھی فیصلہ آئے گا، میڈیا کے
سامنے لایا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ شاہد آفریدی کے معاملہ پر اپنے وکیل سے بات کروں گا۔
سرفراز کو ابھی ٹیسٹ کپتان نہیں بنایا گیا مگر لگتا ہے کہ انہیں ہی کپتان
بنایا جائے گا۔