Apr 14, 2017 07:36 pm
views : 816
Location : PPP Media Cell, Bilawal House
Karachi- PPP Provincial President Nisar Khoro Press Conference
کراچی ، پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار احمد کھوڑو کا پر یس کانفرنس سے خطاب
نواز شریف کے ساتھ مزید نہیں چل سکتا، 25سالکی رفاقت ختم،اہم ترین رہنماء ن لیگ چھوڑ کر پیپلز پارٹی میں شامل ہو گئے۔
مسلم لیگ(ن)کے دیرینہ ساتھی منظورچولیانی اور امداد چانڈیو نے پیپلزپارٹی میں شمولیت کااعلان کردیاہے۔
اس موقع پر.پیپلزپارٹی سندھ کے صدرنثارکھوڑو نے پریس کانفرنس میں کہا کہ
منظورچولیانی 25 سال سے مسلم لیگ ن سے منسلک تھے، تاہم آج انہوں نے
پیپلزپارٹی کی قیادت پراعتماد کااظہار کرتے ہوئے پارٹی میں شمولیت اختیار
کرلی ہے،نثار کھوڑو نے کہا کہ سندھ کے لوگ مسلم لیگ ن چھوڑتے جا رہے
ہیں.پیپلزپارٹی کی قیادت نے دونوں رہنماؤں کی شمولیت کا خیر مقدم کیاہے۔
بلاول ہاؤس میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے نثار کھوڑو کا کہنا تھا کہ
جیکب آباد لاڑکانہ ڈویژن میں ہے اور جس دن وہ ضلع میں آئے انکا دیرینہ
ساتھی اسی دن انہیں چھوڑرہا ہے۔
نثار کھوڑو نے اس بات کا اعتراف بھی کیا کہ حکومت میں ہونے کے باوجود بھی سندھ کی محرومیاں ختم نہیں کر سکے۔