Apr 14, 2017 06:48 pm
views : 818
Location : Pakistan Stock Exchange
Karachi- Pakistan Stock Exchange Closing
کراچی، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں غیر معمولی مندی کا رجحان غالب رہا، انڈیکس میں 373 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کےآخری روزجمعے کو مارکیٹ میں
غیر معمولی مندی کا رجحان غالب رہا۔ پی ایس ایکس ہنڈریڈ انڈیکس 373پوائنٹس
کی غیر معمولی کمی کے بعد 47577 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔مارکیٹ کا آغاز
مثبت زون میں ہوا۔
آج کاروبار کے آغاز سے کاروبار کے اختتام تک مجموعی طور پر 362 کمپنیوں کے
حصص کے بھاؤ کا کاروبار ہوا جن میں سے 115 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں
اضافہ، 233 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ 14کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ
میں کوئی ردوبدل واقع نہیں ہوا۔
مارکیٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔