پشاور،موسم بہار کی آمد آمد، تین روزہ پھولوں کی نمائش کا انعقاد
پشاور میں کنٹونمنٹ بورڈ کی جانب سے موسم بہار کی آمد پر گیریزن پارک میں
منعقدہ تین روزہ پھولوں کی نمائش کا افتتاح ہو گیا ہے۔نمائش کا افتتاح
کورکمانڈر پشاور کی اہلیہ نے کیا۔ تین روز پرمشتمل نمائش کے افتتاح کے موقع
پر خصوصی تقریب کا بھی اہتمام کیاگیاتھاجس میں مختلف ا سکولوں کے بچوں نے
ٹیبلوز پیش کیے جبکہ روایتی خٹک ڈانس نے بھی وہاں موجود لوگوں کے دل مول
لیے۔
رنگ برنگے پھولوں کی مہکتی خوشبو ں نے نمائش دیکھنے کیلئے آنے والوں کو
اپناگرویدہ بنالیا جو پھولوں کی سجاوٹ اورخوبصورتی کوتصویروں میں قید کرتے
نظرآئے۔
تین روزہ پھولوں کی نمائش کے افتتاح کے موقع پرفملیز کی بڑی تعداد نے شرکت کرکے نمائش کے انعقاد کو خوب سراہا۔