Apr 15, 2017 04:10 pm
views : 709
Location : Railway Station
Faisalabad- Traders Community Protest against WAPDA
فیصل آباد،تاجر برادری کاواپڈا کے خلاف کا احتجاجی مظاہرہ
فیصل آباد کے ریلوے اسٹیشن کے قریب واپڈا کے خلاف تاجر برادری کا احتجاج جاری ہے۔
تاجر برادری کا کہنا ہے کہ فیصل آباد کے ریلوے اسٹیشن کے قریب کچھ دن پہلے
ٹرک کی ٹکر سے واپڈا کا ٹرانسفارمر زمین بوس ہو گیا تھا ۔اسٹیشن سے منسلک
دکانداروں نے بجلی کے ٹرانسفارمرکی اطلاع واپڈا کو دی ،اور ٹرک ڈرائیور کو
پولیس کے حوالے کیا اور واپڈاسے ٹرانسفارمرکو مرمت یا نیا لگانے کی درخواست
کی تھی۔مگر اب تک واپڈا نے کو ئی جواب نہیں دیا جس کے باعث ہم نے آج
اسٹیشن چوک کو بند کیا ہوا ہے انکا کہنا تھا کہ کل بھی وزیر اعلی کی آمد پر
اس کو مکمل طور پر بند رکھا جائے گا۔
تاجر برادری نے کہا ہے کہ جب تک ہمارا بجلی کا ٹرانسفارمر نہیں لگایا جائے گا ہم احتجاج جارہی رکھیں گے۔