کوئٹہ ، پاکستان ورکرز فیڈریشن کا قدیم اور پیچیدہ لیبر قوانین کو آسان اور مختصر بنانے کا مطالبہ
پاکستان ورکرز فیڈریشن نے قدیم اور پیچیدہ لیبر قوانین کو آسان اور مختصر بنانے کا مطالبہ کر دیا ۔
کوئٹہ میں منعقدہ سیمینار میں شرکاء کا مطالبہ تھا کہ لیبر قوانین کو آسان
بنانے کے ساتھ ساتھ سرکاری اور نجی اداروں میں حکومت کی جانب سے مقرر کردہ
مزدور کی کم از کم تنخواہ کے قانون پر عملدرآمد کیا جائے۔
پاکستان ورکرز فیڈریشن کی جانب سے مزدوروں کو درپیش مشکلات سے آگاہی کے لیے کوئٹہ میں محکمہ زراعت آفس میں سیمینار منعقد کیا گیا۔
سمینار میں مزدور یونینوں کے نمائندوں اور صحافیوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر
پاکستان ورکرز فیڈریشن کے ٹرینر محمد اسحاق کا کہنا تھا کہ ان کی مہم کا
مقصد لیبر قوانین میں پیچیدگیوں کو کم کر کے لیبر قوانین آسان بنانے کے لیے
کام کرنا ہے
پاکستان ورکرز فیڈریشن کے مرکزی کو آرڈینیٹر شوکت علی انجم کا کہنا تھا کہ
تمام اداروں میں نہ صرف لیبر قوانین پر عملدرآمد کی ضرورت ہے بلکہ حکومت کی
جانب سے مقرر کردہ کم از کم تخواہ پر عملدرآمد کیا جائے
اگر تمام اداروں میں لیبر قوانین کی پاسداری کی جائے تو تو ملک میں سب سے زیادہ پسے ہوئے مزدور طبقے کی مشکلات آسان ہو سکتی ہیں۔