Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Apr 15, 2017 05:41 pm views : 769

Location : PML(N) Office

Faisalabad- CM Punjab Shahbaz Sharif addresses
  • Urdu

فیصل آباد، آصف زرداری زخم خوردہ قوم کو دھوکا نہ دیں، شہباز شریف

وزیراعلی پنجاب شہبازشریف کا کہنا ہے کہ آصف زرداری سی پیک کو اپنے کھاتے میں ڈال کر زخم خوردہ قوم کے ساتھ مذاق نہ کریں ۔
وزیراعلی پنجاب شہبازشریف نے فیصل آباد میں لوکل باڈیزکنوینشن کی تقریب کے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پورے پنجاب میں 90 ارب سے فارم ٹومارکیٹ کی سڑکیں تعمیر ہوچکی ہیں، پرانی منڈی کی سرکاری زمین کو واگزارکراکے دو منصوبے اورمنڈی کی اراضی پرٹیکنالوجی یونیورسٹی بنانا چاہتا ہوں، ایگری کلچریونیورسٹی کے ایک ہزارکمروں کے ہاسٹل کا افتتاح کرکے آیا ہوں۔
وزیراعلی پنجاب شہبازشریف نے کہا کہ فیصل آباد میں اربوں روپے سے بچوں کا اسپتال تعمیرہورہا ہے، ستمبر2017 میں چلڈرن اسپتال مکمل کرلیا جائے گا، برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمیشن سے ماہرڈاکٹرز پاکستان بلانے کی بات کی ہے جب کہ لاہورکی طرح سیف سٹی فیصل آباد میں اسی سال شروع کردیا جائے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار کھاد کی قیمت کم کی گئی ہے جب کہ چھوٹے کسانوں کو100 ارب کے قرضے دیے جائیں گے۔
وزیراعلی پنجاب نے کہا کہ زرداری اورمشرف کے دورمیں بننے والا نیلم، جہلم منصوبہ تاحال مکمل نہ ہوسکا، بکھی منصوبے سے اگلے مہینے تک بجلی کی پیداوارشروع ہوجائے گی، سی پیک پراربوں ڈالرکی سرمایہ کاری ہورہی، زرادری صاحب کہہ رہے ہیں کہ سی پیک انکا منصوبہ ہے اورپاکستان کی 70 سالہ تاریخ میں ایسے منصوبے کسی نے نہیں بنائے۔
شہبازشریف نے کہا کہ تنقید کرنے والے لاہورکی میٹروبس کو جنگلہ بس کہتے تھے، اب 4 سال کے بعد ان کو میٹروپشاورمیں لگانے کا خیال آرہا ہے، احتجاجی سیاست نے پاکستانی معیشت کو تباہ کرنے میں کوئی کسرنہیں چھوڑی جب کہ سیاسی دشمن ملکی ترقی روکنے کے لیے طرح طرح کی سازشیں کررہے ہیں۔

Recent News

shocking and film-style robbery 1:03
shocking and film-style robbery
Mar 19, 2026 04:00 pm
Nora Fatehi Breaks Silence, Says Vulgar Version Made Without Consent 1:04
Nora Fatehi Breaks Silence, Says Vulgar Version Made Without Consent
Mar 19, 2026 02:00 pm
COAS Emphasizes Unity and National Harmony 1:12
COAS Emphasizes Unity and National Harmony
Mar 19, 2026 01:00 pm
Deadly Storm and Heavy Rain Claim 19 Lives in Karachi
1:05
Deadly Storm and Heavy Rain Claim 19 Lives in Karachi
Mar 19, 2026 12:00 pm
Female Suicide Bomber Arrested 1:26
Female Suicide Bomber Arrested
Mar 18, 2026 05:00 pm
“Pray for My Marriage” – Hania Aamir’s Viral Video Sparks Social Media Buzz 1:02
“Pray for My Marriage” – Hania Aamir’s Viral Video Sparks Social Media Buzz
Mar 18, 2026 04:00 pm
Man Arrested in Lahore for Harassing Women on Streets 1:01
Man Arrested in Lahore for Harassing Women on Streets
Mar 18, 2026 02:00 pm
Black Rain Fears in Pakistan as Weather System Moves in from Iran 1:02
Black Rain Fears in Pakistan as Weather System Moves in from Iran
Mar 18, 2026 01:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved