لاہور،پاکستان میں حکومتیں انسانیت کی خدمت سے عاری ہیں،عمران خان
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان بنا تو اسلامی
فلاحی ریاست کے نام پر تھا مگر افسوس یہاں حکومتیں انسانیت کی خدمت سے
عاری ہیں۔
لاہور میں خصوصی بچوں کے اسکول کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا
کہنا تھا کہ بڑے بڑے پیسے والے اس دنیا میں آئے لیکن تاریخ میں ان کا کہیں
نام نہیں،لیکن جنہوں نے انسانیت کی خدمت کی تاریخ نے انہیں زندہ رکھا۔
پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ خصوصی بچوں کی تعلیم و تربیت اللہ کی خوشنودی
حاصل کرنے کا ذریعہ ہے،جو عام پڑھائی سے الگ اور مشکل کام ہے،اس طرح کا
مشن بھی خاص انسان ہی اٹھاسکتا ہے۔
عمران خان نے کہا کہ پاکستان بنا تو اسلام کے نام پر تھا لیکن یہاں حکومتیں
انسانیت کی خدمت سے عاری رہیں لیکن خیبر پختونخواہ حکومت نے پہلا سٹریٹ
چلڈرن سنٹر بنایا ہے جہاں بچوں کو اعلی درجے کی تعلیم دی جارہی ہے۔عمران
خان نے ادارے کے اساتذہ میں میں اعزازی اسناد بھی تقسیم کیں۔
تقریب سے پی ٹی آئی رہنما عبدالعلیم خان اورسابق گورنر پنجاب خالد مقبول نے بھی خطاب کیا۔