Apr 16, 2017 03:50 pm
views : 710
Location : Different Areas
Karachi- Heat Wave, Camps Arrangements
کراچی ،گرمی میں اضافہ ،فلاحی اداروں کی جانب سے کیمپس لگا دئے گئے
شہر قائد میں گرمی کی لہر برقرار ہے،شہریوں کی سہولت کے لئے فلاحی اداروں
کی جانب سے شہر کی چھوٹی بڑی شاہراہوں پر سبیلیں قائم کر دی گئی ہیں، جبکہ
کسی بھی قسم کے نا خوشگوارصورتحال کے پیش نظر عارضی اسپتال بھی بنا دیے گئے
ہیں۔
شدید گرمی کے ستائے شہریوں نے حکام بالا سے اپیل کی ہے کہ لوڈ شیڈ نگ کم کی جائے ۔
اس موقع پر ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے فلاحی تنظیم کے
نمائندے کا کہنا تھا کہ گرمی کی لہر کے پیش نظر انتظامات مکمل کر لئے گئے
ہیں جس میں شہر کی مختلف شاہراہوں پر ٹھنڈے پانی اور مشروبات کی سبیلیں لگا
دی گئی ہیں جبکہ نمائش چورنگی کے قریب بارہ بستروں پر مشتمل اسپتال بھی
بنادیا گیا ہے جس میں ایمرجنسی کی صورت میں مریضوں کو لایا جائیگا اور
انہیں طبی امداد دی جائیگی۔
ایک فلاحی تنظیم کے کارکن کا کہنا تھا کہ گرمی کے ستائے شہریوں کے لئے سبیل
لگائی گئی ہے جس میں عوام کو پینے کا پانی فراہم کر رہے ہیں۔