Apr 16, 2017 04:25 pm
views : 863
Location : Marriot Hotel
Karachi- Governor Sindh Muhammad Zubair visits Baithak School
کراچی ، تعلیم مہذب معاشرے کی ترقی خوشحالی میں کلیدی اہمیت کی حامل ہے،گورنر سندھ
گورنرسندھ محمد زبیر نے کہا ہے کہ تعلیم کسی بھی مہذب معاشرے کی خوشحالی کے
لئے کلیدی اہمیت کی حامل ہے کیونکہ اس کے بغیر کسی بھی ملک کی معاشی و
معاشرتی ترقی ممکن نہیں۔
سوسائٹی فار ایجوکیشن ویلفیئر کے زیر اہتمام ملک بھر میں قائم بیٹھک اسکول
نیٹ ورک کے لئے عطیات جمع کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر سندھ نے
کہا کہ تعلیم ہر بچے کا پیدائشی حق ہے اس حق سے محروم رکھ کر نہ صرف اس کی
حق تلفی ہوتی ہے بلکہ اس کے اثرات مجموعی طور پر پورے معاشرے پر ہوتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ایک محتاط اندازے کے مطابق ملک بھر کے ڈھائی کروڑ کے قریب
بچے بنیادی تعلیم سے محروم ہیں جس کی وجہ سے چائلڈ لیبر کی لعنت میں اضافہ
ہورہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ناخواندگی کے سبب، غربت، افلاس اور جہالت ناخواندہ افراد
کا مقدر بن جاتی ہے اور آگاہی نہ ہونے کے باعث وہ طرح طرح کی بیماریوں کا
بھی شکار ہوجاتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ خصوصاً پسماندہ علاقوں میں حکومت اور نجی شعبہ کے مشترکہ
تعاون سے تعلیم کو فروغ دیا جاسکتا ہے۔ دہشت گردی کے خلاف
کامیابی سے لڑنے کے بعد اب ناخواندگی کے خلاف جہاد کرنے کا وقت آگیا ہے اور
اس ضمن میں تمام اسٹیک ہولڈرز کو مل کر کام کرنا ہوگا۔