لاہور، وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف سے چےئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل (ر) مزمل حسین کی ملاقات
لاہورمیں وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف سے چےئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل (ر) مزمل حسین نے ملاقات کی۔
اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کہاتوانائی منصوبوں کی جلد
سے جلدتکمیل ہماری ترجیح ہے۔پنجاب سمیت پاکستان بھر میں توانائی منصوبوں پر
تیزی سے کام ہو رہاہے۔چار برس کے دوران بجلی کی پیداوار بڑھانے کے لئے بے
پناہ محنت سے کام کیا گیا ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کہاآج توانائی کے کئی منصوبے تکمیل کے
آخری مراحل میں ہیں۔ان منصوبوں کی تکمیل سے ہزاروں میگا واٹ بجلی پیدا ہو
گی۔
وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کہاپنجاب میں گیس کی بنیاد پر
3600میگاواٹ کے منصوبے ریکارڈ مدت میں مکمل ہوں گے۔موجودہ حکومت نے منصوبوں
میں شفافیت اور اعلیٰ معیار کو یقینی بنایا ہے۔
محمد شہبازشریف نے کہاگیس کی بنیاد پر توانائی کے منصوبوں میں قوم کے
112ارب روپے بچائے گئے ہیں۔2013ء کے مقابلے میں آج بجلی کی پیداوار بڑھی
ہے۔