Apr 16, 2017 06:00 pm
views : 732
Location : Domestic PLace
Lahore- Mishal Malik Media Talk
لاہور،حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک کی ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو
حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشال کا کہناہے کہ کشمیری نوجوان لڑکوں کو
گھروں سے نکال کر تشدد کا نشانہ بنایا جارہا ہے ،ان سے پاکستان مخالف نعرے
لگوانے کے لئے غیر انسانی سلوک کیا جا رہا ہے ، تحریک آزادیء جموں و کشمیر
کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مشال ملک نے
کہا کہ کشمیر پالیسی کو مستقل بنیادوں پر بنانے کی ضرورت ہے اور کشمیر
کمیٹی کو جارحانہ انداز میں کام کرنا چاہیے، نریندر مودی کشمیریوں کے خون
کا پیاسا ہے،مقبوضہ کشمیر میں نوجوان نسل بھارت کے نشانے پر ہے اور بھارت
دنیا میں سب سے زیادہ ریاستی دہشتگردی کررہا ہے۔
جموں و کشمیر میں جعلی انتخابات کرائے گئے جس سے ایک ماہ پہلے ہی چالیس
ہزار سے زائد کشمیریوں کو گرفتار کر لیا گیاان سب کے باوجود انتخابات ناکام
ہو گئے۔