Apr 16, 2017 07:06 pm
views : 829
Location : Governer House
Karachi- Govenver Sindh Launch Polio Campaign
کراچی ،گورنر سندھ نے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلاکر نیشنل امیونائزیشن مہم کا افتتاح کر دیا
تین روزہ پولیو مہم میں صوبہ کے 88 لاکھ جبکہ کراچی کے 23 لاکھ بچوں کو
پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔ اس مقصد کے لئے 27896 ٹیمیں تشکیل
دی گئی ہیں۔
تقریب سے خطاب کے دوران گورنر سندھ نے کہا کہ5 سال سے کم عمر تمام بچوں تک
پہنچنا ایک چیلنج ہے لیکن اس چیلنج کو ہر حال میں پور ا کرنا ضروری ہے
کیونکہ پولیو سے بچاؤ کے قطرے نہ پینے والے بچے پولیو وائرس کا باآسانی
شکار ہوسکتے ہیں۔
گورنرسندھ محمد زبیر نے کہا ہے کہ بچوں کو عمر بھر کی معذوری سے بچانے کے
لئے پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانا اشد ضروری ہیں تاکہ مستقبل کے معماروں کو
بھرپور صحت کے ساتھ زندگی گزارنے کا موقع فراہم کیا جاسکے۔
انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کا بھرپور عزم ہے کہ پورے پاکستان کو پولیو سے
پاک کیا جائے تاکہ خصوصاً غیر ملکی سرمایہ کار پاکستان آنے سے نہ ہچکچائیں
اور ملک تعمیر و ترقی اور خوشحالی کی شاہراہ پر تیزی سے گامزن ہوسکے۔
چیئرمین پولیو پلس کمیٹی کے عزیز میمن نے کہا کہ کراچی میں پولیو کا آخری
کیس جنوری 2016 میں آیا تھا انہوں نے مزید کہا کہ مسلسل اور متواتر خصوصی
مہم کے ذریعہ پولیو کو کنٹرول کرنے میں مدد ملی ہے۔
اس موقع پر گونر سندھ نے والدین سے اپیل کی ہے کہ بچوں کو عمر بھر کی
معذوری سے بچانے کے لئے پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانا ضروری ہیں والدین اس
ضمن میں تعاون کریں۔
اس موقع پر روٹری کلب کے عزیز میمن، ایمرجنسی آپریشنز سینٹر کے سربراہ فیاض
جتوئی، ڈاکٹر احمد علی شیخ، ڈاکٹر فرحان عیسیٰ، سلیم راؤ، عرفان قریشی اور
دیگر موجود تھے۔